ہندوستانی وزیر خارجہ: اسلام آباد کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے خواہاں نہیں / تہران اور نئی دہلی کے درمیان گہری دوستی پر تاکید

نئی دہلی - ارنا - ایران اور ہندوستان کے درمیان "مشترکہ کمیشن" کا 20 واں اجلاس آج 8 مئی کو ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہندوستانی ہم منصب کی صدارت میں نئی ​​دہلی میں منعقد ہوا۔

پریس کانفرنس کے آغاز میں ہندوستانی وزیر خارجہ سبرامنیم جےشنکر نے ایرانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط ہوا ہے اور ایسے موضوعات بھی ہیں جن پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اور صدر ایران مسعود پزشکیان کی اکتوبر 2024 میں روس کے شہر کازان میں ملاقات ہوئی تھی، جس میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں رہنمائی فراہم کی گئی اور اس کے علاوہ دونوں عہدیداروں نے 26 اپریل کو ٹیلی فون پر بات چیت بھی کی تھی۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نے تہران اور نئی دہلی کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخ ہمارے قریبی تعاون اور گہری دوستی کی یاد دہانی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم اس دن کو اہمیت کو مناسب طریقے سے اجاگر کریں گے۔

جے شنکر نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان حالیہ فوجی تناؤ کے حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے کہا کہ ہم اسلام آباد کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے خواہاں نہیں ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .